یہ بات ایران کی وزارت صنعت، تجارت اور کان کنی کے ترجمان امید قالیباف نے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 65 روسی کمپنیاں آج سے 100 افراد کے وفد کے ایک حصے کے طور پر تہران میں مذاکرات شروع کریں گی، جو تین دن تک جاری رہیں گی۔
قالیباف نے کہا کہ اس دوران دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان مجموعی طور پر 750 کاروباری ملاقاتیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ روسی ایکسپورٹ سینٹر کے مطابق اس سال کے آخر تک 10 سے زائد بڑے روسی تجارتی وفود ایران کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وفد میں روسی کمپنیوں کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں خوراک اور زرعی صنعت (سیریلز)، کنفیکشنری اور چاکلیٹ کی صنعت، پانی کا انتظام، خوراک اور زرعی صنعت کے لیے آلات اور مشینری، ادویات اور طبی آلات، شیشہ اور کرسٹل، دھات کاری، ٹیلی کمیونیکیشن اور ریڈیو سسٹم، توانائی اور ری سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ملک کے تمام شہروں اور ہائی ٹیک انٹرپرائزز کے اراکین روسی وفد سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات میں اس وفد کے دورہ تہران کا اعلان کیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

تہران، ارنا - روس کے تجارتی وفد کے مذاکرات پیر کے روز ایران کے دارالحکومت تہران میں شروع ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
-
مشرقی ایران میں ریلوے لائنوں کی تکمیل وسطی ایشیائی ممالک کی دیرینہ خواہش ہے
تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے رکن نے مشرقی ایران میں ریلوے لائنوں کی تکمیل…
-
ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون دونوں ممالک اور خطے کیلئے مفید ہے: صدر رئیسی
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے ماسکو اور تہران کے درمیان اقتصادی، ٹرانزٹ اور بینکنگ تعاون…
-
اگلے چند مہینوں میں ایران اور یوریشیا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے
تہران۔ ارنا- آرمینیا میں ایران کے تجارتی مشیر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 13ویں حکومت کے آغاز کے…
آپ کا تبصرہ